بیوی شوہر کی مٹھی اور شوہر بیوی کی مٹھی میں
بیوی شوہر کی مٹھی اور شوہر بیوی کی مٹھی میں شادی کرنا آسان مگر اس رشتے کو کامیابی سے چلانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے
اس پوسٹ کے مخاطب وہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں
جنہوں نے اپنی آنکھوں میں فی الحال خوابوں کے شہزادوں اور دل کی ملکاٶں کے سپنے سجا رکھے ہیں
یہ پوسٹ ان کی شروع ہونے والی ازدواجی زندگی کو کافی حد تک آسان بنا سکتی ہے
بشرطیکہ کہی گٸی باتوں پر ممکن حد تک عمل کیا جاٸے
*بیوی کو مٹھی میں کرنے کے لیے*
*1:* بیوی کو کبھی طعنہ نہ دے نہ مجلس میں نہ تنہاٸی میں
*2:* بیوی کے دن دیہاڑے یاد رکھے استطاعت کے مطابق انہیں لازمی مناٸے
*3:* بیوی کے تیار ہونے پر نٸے کپڑے پہننے پر بالخصوص اور عام حالات میں بھی اس کی تعریف ضرور کرے
*4:* عام حالات میں جب بھی جیب اجازت دے کوٸی نہ کوٸی تحفہ ضرور دے
*5:* اگر کبھی غلطی سے کھانا پسند کا نہ بنے اس پر نکتہ چینی نہ کرے اگر بے ضرر سے مزاح کی شکل میں غلطی کی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت ہو تو ضرور متوجہ کرے
*6:* اپنے سسرالی عزیزوں کی غیر موجودگی میں ان کا ذکر محبت اور احترام سے کرے اور ان کے گھر آنے پر ان کی عزت و احترام ویسے ہی کرے جیسے اپنوں کا کرتا ہے
*7:* اپنی مالی استطاعت کے مطابق جب بھی موقع ملے کہیں باہر کھانے کے لیے یا گھمانے کے لیے ضرور لے کر جاٸے
*شوہر کو مٹھی میں کرنے کے لیے*
*1:* شوہر کو وقت پر ناشتہ صاف ستھرے استری شدہ کپڑے اور ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ ایک عدد رومینٹک ڈائیلاگ کے ساتھ گھر سے کاروبار زندگی کے لیے روانہ کرے
*2:* شوہر کے واپس گھر آنے پر ہنستے مسکراتے رومینٹک ماحول میں استقبال کرے اگر کوٸی پریشانی والی بات ہو بھی تو اس وقت تک نہ کرے جب تک شوہر جسمانی اور ذہنی لحاظ سے فریش نہ ہو جاٸے
*3:* خود کو پر کشش بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے تاکہ شوہر کے کردار کی اور اپنے ازدواجی مستقبل کی حفاظت کر سکے
*4:* شوہر کے ساتھ تنہاٸی میں شرمیلے پن سے اجتناب کرے کہ شوہر سے شرمانا سب سے بڑی بے شرمی ہے
